22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کو جدید تکنیکی و فنی تقاضوں سے ہم آہنگ...

میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کو جدید تکنیکی و فنی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، قائمقام ڈی جی ایف ڈی اے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 08 اگست (اے پی پی):فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کو جدید تکنیکی و فنی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں متعدد انتظامی اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے ایک اجلاس میں میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی کارکردگی اور جدید اصلاحات پر عملدرآمد کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر انسپکشن،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عاصم محمود، سب انجینئر احسن محبوب اور سٹاف ممبرز اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شناخت اور ذاتی حفاظت کے لئے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے سٹاف کو مخصوص یونیفارم فراہم کر دی گئی ہیں جسے پہن کر وہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

مزید براں تمام سیمپلز کی باقاعدہ ٹیگنگ کے علاوہ انہیں مضبوط و محفوظ انداز میں سر بمہر کیا جاتا ہے جبکہ سڑکوں و عمارات کے میٹریل کے مختلف نمونوں کے تجزیہ کے لئے ریٹس،فیسوں پر نظر ثانی کر کر کے ان میں معقول حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں جدید اصلاحات پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبارٹری کے ماحول اور انتظامی معاملات کو پائیدار بنیادوں پر منظم و شفاف رکھا جائے اور میٹریل کے نمونوں کی ٹیگنگ اور سیلنگ میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ لیبارٹری میں نمونوں کے تجزیہ کے لئے اعلیٰ تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہونی چاہیئے تاکہ نتائج کے معیار پر مکمل اعتماد برقرار رہے۔ انہوں نے مشینری، آلات، کیمیکلز و دیگر ساز و سامان کی کماحقہ حفاظت اور تمام ریکارڈ کو آپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں