ملتان۔ 21 ستمبر (اے پی پی):میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے۔ بجلی چوری کر کے خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف آپریشن وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔ 13 اضلاع میں ایک روزمیں 182 بجلی چور شکنجے میں آ گئے، اب تک مہم میں پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی کل تعداد 9ہزار 999 ہو گئی۔ ایک روز میں 150 مقدمات درج ہوئے، مجموعی تعداد 3 ہزار 462 ہو گئی ۔ پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن میں 249 بجلی چور سلاخوں کے پیچھے چلے گئے۔