میپکو ریجن میں رواں ماہ کے دوران5139 بجلی چوروں کو36کروڑ73لاکھ روپے سے زیادہ جرمانہ عائد

117
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

ملتان۔ 30 ستمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کے دوران 5139صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا جنہیں بجلی چوروں کو 86لاکھ21ہزار219یونٹس چوری کرنے پر 36کروڑ73لاکھ51ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا جبکہ 12کروڑ 68لاکھ 23 ہزارروپے جرمانہ وصول کرلیاگیا۔ 13اضلاع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 4ہزار968بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دی گئیں جن میں سے 4ہزار924بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیاگیا جبکہ 3ہزار332صارفین کو بجلی چوری کرنے پر موقع پرگرفتارکیاگیا۔

میپکو ریجن میں 4ہزار892گھریلو، 147تجارتی(کمرشل)، 84زرعی ٹیوب ویل اور 16انڈسٹریل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔میپکوترجمان کے مطابق رواں ماہ ستمبر2023 کے دوران ملتان سرکل کی ٹیموں نے 738 بجلی چوروں کو71936459روپے جرمانہ عائد کیا اور25931244روپے جرمانہ وصول کیا۔ 703مقدمات درج کرواکر 592صارفین گرفتارہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 1490 صارفین کو 86168303 روپے جرمانہ عائد کیا اور13576066روپے جرمانہ وصول کیا۔1465مقدمات کا اندراج ہوا اور676بجلی چور گرفتار ہوئے۔

وہاڑی سرکل میں 368صارفین کو22223366 روپے جرمانہ عائد کیا اور 11180734 روپے جرمانہ وصو ل کیا۔296مقدمات کا اندراج ہوا اور254افراد گرفتار ہوئے۔ بہاولپور سرکل میں 466صارفین کو30933564روپے جرمانہ عائد کیا اور11930774روپے وصولیاں ہوئیں۔463مقدمات کا اندراج ہواور393 صارفین گرفتارہوئے۔ساہیوال سرکل میں 556صارفین کو38288126 روپے جرمانہ عائد کیا اور17627177روپے جرمانہ وصول ہوئے۔528 مقدمات درج ہوئے اور282گرفتاریاں ہوئیں۔

رحیم یار خان سرکل میں 450صارفین کو29538396 روپے جرمانہ عائد اور8303978روپے وصول ہوئے۔440 مقدمات کا اندراج ہوااور339افراد گرفتارہوئے۔مظفرگڑھ سرکل میں 603صارفین کو43024136 روپے جرمانہ عائد کیا اور21165180روپے جرمانہ وصول ہوا۔594 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 400بجلی چوروں کو گرفتارکیا۔بہاولنگر سرکل میں 202صارفین کو 14323553 روپے جرمانہ عائد کیا اور6275488روپے وصول ہوئے۔ 193مقدمات کا اندراج ہوجبکہ 177 بجلی چور گرفتارہوئے۔

خانیوال سرکل میں 266صارفین کو30915784 روپے جرمانہ عائد کیا اور10832558روپے جرمانہ وصول ہوا۔242مقدمات کا اندراج ہواجبکہ219بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔