میپکو ٹیموں نے ملتان میں 2164افراد کوبجلی چوری کرتے پکڑلیا

75
Electricity thief arrested
Electricity thief arrested

ملتان۔ 05 فروری (اے پی پی):میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف 7ستمبر 2023ءسے اب تک جاری آپریشن مہم کے دوران ملتان سرکل کی6 ڈویژنوں میں 2164 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔آپریشن کے دوران 2071بجلی چوروں کے خلاف ملتان کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے گئے جن میں سے 1516 افراد کو بجلی چوری کرنے پر گرفتارکیاگیا ۔ میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 20 کروڑ 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاجس میں سے 12 کروڑ 94 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیاگیا۔

میپکوترجمان کے مطابق 7 ستمبر سے اب تک کینٹ ڈویژن میں 235 بجلی چوروں کو ایک کروڑ 72 لاکھ روپے، ممتاز آباد ڈویژن میں 294 افراد کو 2 کروڑ 15 لاکھ روپے،سٹی ڈویژن میں 313 بجلی چوروں کو 2 کروڑ 81 لاکھ روپے ، شجاع آباد ڈویژن میں 617 افراد کو 6 کروڑ 29 لاکھ روپے،موسی پاک ڈویژن میں 372 بجلی چوروں کو 4 کروڑ روپے اورشاہ رکن عالم ڈویژن میں 333 بجلی چوروں کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔