32.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںمیپکو کا آپریشن، ایک دن میں 107بجلی چوروں کو 68لاکھ 36ہزار روپے...

میپکو کا آپریشن، ایک دن میں 107بجلی چوروں کو 68لاکھ 36ہزار روپے جرمانہ

- Advertisement -

ملتان۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین کے خلاف آپریشن کے دوران ایک روز میں107 افراد کو پکڑ کر مجموعی طورپر 68 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔میپکو ترجمان کے مطابق میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف60 نئے مقدمات کا اندراج کروایا اور 4افرادکو موقع سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ مجموعی طورپر 68 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان سرکل کی چوٹی، غازی اور شادن لنڈ سب ڈویژنز کے علاوہ ساہیوال سول لائنز سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 5 گھریلو صارفین میٹرز میں خرابی اور سوراخ کر کے جبکہ 3 ٹیوب ویل صارفین میٹرز آہستہ اور ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں عباسیہ سب ڈویژن بہاولپور میں ذائقہ ریسٹورنٹ میں ٹیرف کا غلط استعمال پکڑا گیا ، ریسٹورنٹ مالک سنگل فیز میٹر پر 20 کلوواٹ لوڈ استعمال کر رہا تھا۔ سیٹلائیٹ ٹاؤن سب ڈویژن بہاولپور میں امین کیش اینڈ کیری کمرشل سینٹر میں گھریلو میٹر سے کمرشل استعمال کے لئے بجلی چوری پکڑ ی گئی۔

کمرشل سینٹر میں 7 کلوواٹ لوڈ استعمال کیا جا رہا تھا ۔ترجمان کے مطابق میپکو ریجن میں ایک روز میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران 5 کروڑ روپے وصول کر لئے گئے۔ احمد یار سب ڈویژن ساہیوال میں 48 لاکھ 35 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 4 زرعی ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کر دی گئی جبکہ وہاڑی سرکل کی میلسی فرسٹ اور فیصل ٹاؤن سب ڈویژن میں بھی 25 لاکھ روپے کے بجلی بل ادا نہ کرنے پر 5 ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اوربجلی تنصیبات اتارلی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416921

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں