12.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 7, 2025
ہومضلعی خبریںمیپکو کا بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن، متعدد کنکشن منقطع کر...

میپکو کا بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن، متعدد کنکشن منقطع کر دیئے گئے

- Advertisement -

ملتان۔ 06 مارچ (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ واپڈا ٹاؤن، شاہ رکن عالم، بوریوالہ /پاکپتن میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے۔

ملتان اور پاکپتن میں لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندگان کے میٹرز،ٹرانسفارمرز اور تاریں اُتارلی گئیں ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن محمد علی یاسر اور ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن عارف سیال کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا اور 22لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد ڈیفالٹرز کے ٹرانسفارمرز اور لوٹینشن لائنیں اُتارلیں جبکہ چیکنگ کے دوران 5افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جن کی بجلی تنصیبات اُتارلی گئیں اور مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں بھجوادی گئیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569555

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں