ملتان۔ 07 ستمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو ) نے گزشتہ دو دو ماہ میں جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران تین ہزار426افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔تفصیلات کے مطابق میپکو ٹیموں نےیکم جولائی سے 5ستمبر 2023ء تک ملتان ،ڈی جی خان ،وہاڑی،بہاولپور،ساہیوال،رحیم یار خان ،مظفرگڑھ،بہاولنگر اور خانیوال ،لودھراں اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 3426بجلی چوروں کو 13کروڑ83لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
مذکورہ بجلی چوروں کو عائد کردہ جرمانے کی رقم میں سے 8کروڑروپے سے زائد کی وصولیاں کر لی گئی ہیں۔جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں 3ہزار201بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھیجی گئیں،ملتان سمیت مختلف اضلاع میں 482بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387852