24.7 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںمیڈرڈ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

میڈرڈ میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور/میڈرڈ۔15اگست (اے پی پی):پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر میڈرڈ میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ترجمان کے مطابق میڈرڈ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم بلند کیا۔ڈپٹی ہیڈ آف مشن عمر منظور، کمرشل قونصلر علی اصغر اور سیکنڈ سیکرٹری مریم مشتاق نے تقریب میں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے یوم آزادی کی اہمیت اور ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے دی جانے والی قربانیوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے معرکہ حق میں پاکستان کی فتح پر روشنی ڈالی اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر ظہور احمد نے اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف پاکستان کے نمائندے ہیں بلکہ دونوں ممالک کی معیشتوں میں بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس موقع پر پاکستانی طالبہ فریحہ اشرف نے بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمہ گایا جس کے بعدکیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور ہسپانوی سامعین نے شرکت کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں