میڈیا کی آزادی، صحافیوں کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا حل وزیراعظم عمران خان کے انقلابی منشور کا حصہ ہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات

115

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی، صحافیوں کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی اور ان کی مشکلات کا حل وزیراعظم عمران خان کے انقلابی منشور کا حصہ ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اظہار رائے کے آئینی حق پر پختہ یقین رکھتے ہیں، صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح وبہبود اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔