میکسیکو کا ورلڈ کپ فٹ بال کوالیفائر کے لئے 26 رکنی سکواڈ کا اعلان

102

میکسیکو سٹی۔5نومبر (اے پی پی):میکسیکو نے فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے 26 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔میکسیکو ٹیم کے باس مارٹینو نکے مطابق ریئل بیٹس کے تجربہ کار اینڈرس گارڈڈو یورپی کلبوں کے 8 کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کو گزشتہ روز امریکہ اور کینیڈا کے خلاف فیفا 2022 ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے میکسیکو کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔35 سالہ مڈفیلڈر کے ساتھ سپین میں مقیم ساتھی کھلاڑی نیسٹر اراؤجو اور ہیکٹر ہیریرا کو بھی سکواڈ شامل کر لیا گیا ہے۔

میکسیکو 12 نومبر کو سنسناٹی میں امریکہ اور اس میچ کے چار دن بعد ایڈمنٹن میں کینیڈا کے خلاف کھیلے گا۔میکسیکو کا فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے اعلان کر دہ26 رکنی سکواڈ گول کیپرز میں گیلرمو اوچوا ، الفریڈو تلاویرا ، روڈولف کوٹا ،دیفنڈرز میں نیسٹر اراؤجو ، ہیکٹر مورینو، جیسس گیلارڈو ، سیزر مونٹیس ، جولیو سیزر ڈومینگیز ، لوئس روڈریگز ، اوسوالڈو روڈریگز ، جارج سانچیز ، جوہان واسکیزشامل ہیں ،

مڈفیلڈرز میں ایڈسن الواریز ، سیباسٹین کورڈووا ، رابرٹو الوارڈو، بیلین پینیڈا ،لوئس رومو ، آندریس گارڈڈو ، کارلوس روڈریگوز ، ہیکٹر ہیریرا ، جیسس انگولو جبکہ فارورڈز میں جیسس مینوئل کورونا ، روجیلیو فنیس موری ، راول جمنیز ، ہنری مارٹن اور ہیرونگ لوزانو شامل ہیں۔