میکسیکو کی صدر نے امریکی امیگریشن بجٹ پلان کو مسترد کر دیا

70
President of Mexico
President of Mexico

میکسیکو سٹی ۔5جولائی (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ امیگریشن پالیسی کو مسترد کر دیا، جس میں ایک بجٹ منصوبہ بھی شامل ہے جس میں سرحدی حفاظت اور حراستی سہولیات کے لیے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔

تاس کے مطابق اپنی روزانہ کی بریفنگ میں، شین بام نے امریکی ایوان سے منظور شدہ مالیاتی منصوبے کی مذمت کی جس میں امیگریشن کے نفاذ کے لیے 170 بلین امریکی ڈالر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم متفق نہیں ہیں، نقل مکانی کو ترقیاتی تعاون کے ذریعے اس کی جڑ سے حل کیا جانا چاہیے۔