نئے پاسپورٹ اسلامی جمہوریہ افغانستان کے نام سے ہی جاری کیے جائیں گے، ترجمان افغان وزارت داخلہ

76

کابل۔5اکتوبر (اے پی پی):افغانستان کی وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والی تمام خواتین ملازمین کو ملازمت پر واپس آنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ فی الحال نئے پاسپپورٹ جاری کیے جارہے ہیں اور نئے پاسپورٹ اسلامی جمہوریہ افغانستان کے نام سے ہی جاری کیے جائیں گے۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے کہا ہے کہ تمام خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ وزرات داخلہ میں اپنی ملازمتوں پر واپس آ کر کام شروع کریں۔