نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلی فون

10

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے منگل کو ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں سے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو لاحق سنگین خطرات کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو کم کرنے اور مزید بڑھنے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔