- Advertisement -
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراغچی نے ٹیلی فون کیا جس میں انہوں نے ایران میں 8 پاکستانیوں کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور مقتولین کی میتوں کو وطن واپس لانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم کو 12 اپریل کو اومان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جسے نائب وزیراعظم نے سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583105
- Advertisement -