اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی سالانہ کانفرنس 2025 کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا جس کا موضوع "ایک سمارٹر پاکستان کے لیے سمارٹ صوبے” تھا۔
نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیر اعظم نے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ڈیجیٹل گورننس، اور ڈیزاسٹر رسپانس میں سروس ڈیلیوری کے ہراول دستے کے طور پر صوبوں کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک سمارٹ، مضبوط پاکستان کی تشکیل کا انحصار بااختیار صوبوں پر ہے جو پالیسیوں کی مؤثر طریقے سے حوصلہ افزائی ، ڈیجیٹائز اور نافذ کرتے ہوں۔
انہوں نے ٹارگٹڈ سرمایہ کاری، زیادہ شمولیت، مضبوط تعاون، اور فعال صوبائی مشغولیت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آئیے ہم مل کر "اڑان ” پاکستان کو وژن سے لے کر عملی جامہ پہنانے اور حتمی منزل کے حصول تک لے کر جائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583817