اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتے کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح کے لئے دعا بھی کی۔