- Advertisement -
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر فلسطین کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد مصطفیٰ سے ملاقات کی۔
ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570457
- Advertisement -