نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

121
Deputy Prime Minister
Deputy Prime Minister

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، اسرائیلی جارحیت، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران اور فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تجاویز کے پس منظر میں ہورہی ہے۔ نائب وزیر اعظم فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی توثیق کریں گے۔