31.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سپین کے وزیر برائے خارجہ...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سپین کے وزیر برائے خارجہ امور سے ٹیلیفونک گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سپین کے وزیر برائے خارجہ امور جوزے مینوئل الباریس سے بدھ کو ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے اپنے ہسپانوی ہم منصب کو بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت سے پیدا ہونے والی سنگین علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری کی کھلم کھلا اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے معصوم شہریوں کی جانوں کے المناک نقصان اور علاقائی امن اور تزویراتی استحکام پر اس واقعے کے سنگین مضمرات کا ذکر کیا۔

انہوں نے سلامتی کے بدلتے ہوئے ماحول کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اہم مباحث سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ الباریس نے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سپین کی حکومت صورتحال کو انتہائی سنجیدگی سے مانیٹر کر رہی ہے۔ انہوں نے بحران سے نمٹنے کے لیے بات چیت، تحمل اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ الباریس نے بین الاقوامی تعاون کے جذبے میں سپین کی جانب سے متعلقہ کثیر جہتی فورمز کے ذریعے ممکنہ مشغولیت اور بات چیت میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594104

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں