نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کےلئے قائم کمیٹی کا اجلاس

5

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔

نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیر پٹرولیم، زراعت و صنعت کے وفاقی سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے یوریا کے سٹاک کی سطح اور قیمت میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی 30 ستمبر 2025ء تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ اس کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔