- Advertisement -
اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیور اودیلووچ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے ان کے ساتھ کابل میں ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے اپنی حالیہ بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ تینوں ممالک اس اہم علاقائی رابطے کے منصوبے کے لئے جلد ہی فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔
- Advertisement -
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی اور تجارتی روابط بڑھانے، عوام سے عوام کے تعلقات کو فروغ دینے اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586973
- Advertisement -