28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور نائب صدر کاجا کالس سے ٹیلی فونک رابطہ، امن اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی اور نائب صدر کاجا کالس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کو حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کو واضح طور پر مسترد کیا۔

انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو روکنے کے بھارت کے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ کی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔ نائب وزیر اعظم نے امن اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں اطراف نے پاکستان-یورپی یونین تعلقات پر بھی گفتگو کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591580

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں