25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی...

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وونگ کا ٹیلی فون

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وونگ نے ٹیلی فون کیا۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے آسٹریلوی وزیر خارجہ کو اس بات سے آگاہ کیا کہ پاکستان نے بحران کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ سینیٹر وونگ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور جعفر ایکسپریس حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے دیرپا امن قائم ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596120

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں