- Advertisement -
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونگ گفتگوکی۔
وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران ملنے والی گرم جوشی پر شکریہ ادا کیا۔
- Advertisement -
دونوں رہنمائوں نے اس دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567415
- Advertisement -