نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

119
Deputy Prime Minister
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ فار جسٹس شبانہ محمود سے ملاقات، پاک برطانیہ شراکت داری کو مضبوط بنانے میں 1.7 ملین برطانوی پاکستانیوں کے کردار کی تعریف

تہران ۔30جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے منگل کو تہران کا دورہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر پیزشکیان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے نئی سیاسی انتظامیہ کو اقتدار کی کامیاب اور ہموار منتقلی پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی۔ نائب وزیراعظم نے نئی ایرانی انتظامیہ کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔