- Advertisement -
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خضدار، بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں سکول کے بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ خضدار میں سکول بس پر بھارتی ایجنٹوں کے بزدلانہ دہشت گردی کے حملے پر دل شدید رنجیدہ ہے جس میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے تین بچے شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں شہدا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں ، اس بہیمانہ دہشت گرد حملے کے منصوبہ سازوں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599922
- Advertisement -