23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ...

نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ (سی سی آئی جی سی ٹی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، وفاقی وزار برائے پٹرولیم اور نجکاری کے علاوہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے وفاقی سیکرٹریز بھی شامل تھے۔
اجلاس کو سی سی آئی جی سی ٹی کو انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ 2022 کے تحت غیر ملکی حکومتوں کے ساتھ ہونے والے آئندہ لین دین کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ باضابطہ مذاکرات سے قبل تمام پیشگی شرائط کو انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ 2022 کی دفعات کے مطابق مکمل کیا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557395

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں