ابوجا ۔ 30 جولائی (اے پی پی) نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میںایک خود کش حملے میں 38 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے دہشت گرد نے ایک عمارت میں گھس کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جس سے 14 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔ اتوار کو عالمی میڈیا نے سرکاری ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (سیما) کے حوالہ سے بتایا کہ بورنو ریاست کے دکوا میں یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب اس دہشت گرد تنظیم پر تیل کا سروے کرنے والی ٹیم کو اغوا کرنے اور ان میں سے کچھ کو قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ۔