نااہل لیگ کو خبروں میں رہنے کیلئے روز کسی پروپیگنڈے کی ضرورت ہوتی ہے،قوم کو سرٹیفائیڈ جھوٹوں سے سچائی کی امید نہیں،ڈاکٹر شہباز گِل

87

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کو خبروں میں رہنے کیلئے روز کسی پروپیگنڈے کی ضرورت ہوتی ہے،قوم کو سرٹیفائیڈ جھوٹوں سے سچائی کی امید نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کو خبروں میں رہنے کیلئے روز کسی پروپیگنڈے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسٹس قیوم کو فون پر فیصلے لکھوانے والوں کی اخلاقی پستی ملاحظہ کیجئے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو سرٹیفائیڈ جھوٹوں سے سچائی کی امید نہیں۔ ایک بار پھر مجھے کیوں نکالا کا راگ الاپنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ میاں صاحب، سستے پولیٹیکل سٹنٹ سے چوری، منی لانڈرنگ اور کرپشن جیسے داغ نہیں دھوپائیں گے۔ ڈرامے بازی اور شوبازیوں میں چھوٹے میاں آسکر ایوارڈ کے حقدار ہیں۔ پاکستان کو لوٹنے والے دنیا میں مقام عبرت بنیں گے۔