نابینا افراد کےلئے جنوبی پنجاب کے واحد آڈیو سٹوڈیو سے تعلیمی استعداد میں بہتری آئے گی، کمشنر ملتان

96
Commissioner Multan Division Maryam Khan
Commissioner Multan Division Maryam Khan

ملتان ۔ 02 اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان مریم خان نے کہا ہے کہ نابینا افراد کےلئے جنوبی پنجاب کے واحد آڈیو سٹوڈیو سے تعلیمی استعداد میں بہتری آئے گی جبکہ کئی سرکاری اسامیوں پر نابینا افراد نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے دورے کے موقع پر نابینا بچوں کےلئے آڈیو سٹوڈیو کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر ملتان نے مزید کہاکہ بریل کتابوں کی کمی کو پورا کرنے بارے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ کمپلیکس کی سربراہ سعدیہ کرمانی نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں بچے بچیوں کا واحد ہاسٹل یہیں ہے، اس ادارے کا مقصد نابینا بچوں کو تعلیم و ہنر دے کر معاشرے کا کامیاب فرد بنانا ہے۔ سعدیہ کرمانی نے کہاکہ 45 سال سے قائم اس ادارے سے سینکڑوں نابینا افراد برسر روزگار ہوئے۔بعدازاں کمشنر مریم خان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نابینا بچوں میں شیلڈز و انعامات تقسیم کیے۔