ناجائز اسلحہ،شراب اور پانچ کلو گرام سے زائد منشیات برآمد ،15 افراد گرفتار

192
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

سیالکوٹ۔7جون (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےناجائز اسلحہ،35لٹر شراب اور پانچ کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے15افراد کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص عبدالوہاب سے پستول اور دس گولیاں، تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے فرح سے پستول اور تین گولیاں،

تھانہ سول لائن کے علاقہ کوٹلی بہرام سے عمر سے500گرام چرس، اویس سے پانچ لیٹر شراب، اقبال احمد سے پانچ لیٹر شراب، علی حسن سے تین لیٹر شراب، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے ارشد سے ایک کلو440گرام چرس، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے عمران سے 10لیٹر شراب، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ جودھے والی سے امان الحسن سے ایک کلو260گرام چرس، تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ راول ککر سے آصف مسیح سے2لیٹر شراب،

تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے علی عمران سے ایک کلو320گرام چرس، ستار احمد سے620گرام چرس، تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ سے سانول سے پانچ لیٹر شراب، تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سے بلال سے پستول اور چار گولیاں اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سے نذر علی سے دس لیٹر شراب برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔