لاہور۔19فروری (اے پی پی):نادرا کی جانب سے اپنی پاک آئی ڈی ایپلی کیشن میں مزید نئے فیچر متعارف کروادیے گئے، فنگر پرنٹ اور شناخت کرواتے وقت پیش آنے والی مشکلات کو دور کر دیا گیا ہے۔ نادرا ترجمان کے مطابق صارفین نادرا دفاتر سے متعلق تمام معلومات اس ایپ کی مددسے گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔
نادرا کی جانب سے پی اوسی کے حامل افراد کیلئے وڈیو یا تصویر کے ذریعے تصدیق کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ شناختی دستاویزات میں تبدیلی کا عمل بھی انتہائی آسان کر دیا گیا ہے۔ پاک آئی ڈی ایپ پر پیچیدہ فنگر پرنٹس کا طریقہ کار پہلے سے بہتر اور مزید آسانی فراہم کی گئی ہے جبکہ اب صارفین آٹومیٹڈ میسجنگ کے ذریعے ہر لمحہ کسی بھی قسم کے دستاویزات بارے باخبر رہ سکیں گے۔