نادہندگان سے 90لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے،ترجمان لیسکو

37
LESCO

لاہور۔16فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق مہم کے152ویں روز442نا دہندگان سے90لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 63نادہندگان سے0.82 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 63نادہندگان سے2.02 ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 48نادہندگان سے1.22 ملین اور ساوتھ سرکل میں 23 ڈیفالٹرز سے0.73 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکانہ سرکل میں 47 نادہندگان سے0.55 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 39 نادہندگان سے0.90 ملین کی ریکوری کی۔ منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہدبیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 73نادہندگان سے0.67 ملین جبکہ قصور سرکل میں 86 نادہندگان سے2.27 ملین کی ریکوری کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔152 روز سے جاری مہم کے دوران81879 ڈیفالٹرز سے 2ارب45 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 11524 نادہندگان سے350.83 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 10500 نادہندگان سے579.40ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 9316نا دہندگان سے331.87 ملین اور ساتھ سرکل میں 4799نا دہندگان سے137.41ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 7193نادہندگان سے204.66 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 9938نادہندگان سے359.10 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 13109 نادہندگان سے156.70 ملین جبکہ قصور سرکل میں 15500 نا دہندگان سے338.22 ملین کی ریکوری کی گئی۔