ناران،ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر صدارت مون سون کی تیاری اور تجاوزات خاتمے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

32

ناران۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کی سربراہی میں مون سون کی تیاری اور تجاوزات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ،جس میں کے ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سہیل خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اسد خان،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور محکمہ ایریگیشن کے ایس ڈی او نے شرکت کی۔اجلاس میں مون سون بارشوں کے دوران تیاری و دریائے کنہار کے کناروں پر غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا گیا

اور تحصیل انتظامیہ سے درخواست کی گئی کہ پانی کے راستے میں آنے والی تجاوزات کا جلداز جلد خاتمہ کیا جائے جس کیلئے کے ڈی اے مکمل معاونت فراہم کرے گا۔اجلاس میں محکمہ ایریگیشن کو بھی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد ان مقامات کی نشاندہی کرے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو کو ناران میں ریلیف سروس کو مزید بہتر کرنے،اضافی سٹاف کی تعیناتی کے علاوہ صوبائی حکومت سے مزید آلات منگوانے کی ہدایت کی گئی۔