ناسا کی عوام کو سورج پر بھیجے جانے والے تحقیقی مشن میں شمولیت کی دعوت

110

واشنگٹن ۔ 10 مارچ (اے پی پی) ۔ خلائی تحقیق کے امریکی ادارہ نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈ منسٹریشن ( ناسا) نے عوام کو سورج پر بھیجے جانے والے تحقیقی مشن پر جانے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ سورج پر جانے کے دنیابھر سے خواہش مند افراد 27 اپریل تک ناسا کی ویب سائیٹ پر آن لائین نام درج کرواسکتے ہیں ۔ امریکی میڈیا نے ناسا کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے حوالہ سے بتایا کہ نیو پارکر پروب مشن پر جانے کے خواہش مند تمام افراد کے نام 27 اپریل تک ایک مائیکرو چپ میں جمع کئے جائیں گے