نامعلوم ملزمان نے علاقہ گلوٹی میں 28سالہ نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا

96
Murder

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 01 دسمبر (اے پی پی):نامعلوم وجوہات کی بناء پر نامعلوم ملزمان نے علاقہ گلوٹی میں 28سالہ نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا، مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گلوٹی میں 43سالہ اصغر علی مروت ولد نئے خان نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ نامعلوم ملزمان نے ماسٹر عمر خان کے گھر کے قریب گلوٹی میں میرے 28سالہ بھائی سید خان مروت کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، ہماری کسی کے ساتھ کوئی عداوت نہیں ہے۔