29.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گھر میں موجود مریض جاں بحق

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے گھر میں موجود مریض جاں بحق

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 08 مئی (اے پی پی):نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر میں موجود مریض جان کی بازی ہار گیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر شعیب سکندر کے مطابق تھانہ صدر سرگودھا کی حدود میں چک نمبری 87 جنوبی میں ایک شخص جو گزشتہ چند سالوں سے بیمار تھا اور اپنے گھر پر مقیم تھا کہ اُسے چند نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر شعیب سکندر نے بتایا کہ اظہر محمود جس کی عمر 58 سال تھی اور وہ چک نمبری 87 جنوبی کا رہائشی تھا جوکہ گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک کچھ نامعلوم مسلح ملزمان گھرمیں داخل ہوئے اور اُسے اندھا دُھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدرانسپکٹر شعیب سکندر دیگرپولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے

- Advertisement -

جنہوں نے ریسکیو 1122 کی ٹیموں کے ہمراہ نعش کو قبضہ میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھامنتقل کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر شعیب سکندرکے مطابق نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ واقع کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594378

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں