23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںنامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار

نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار

- Advertisement -

نمائندہ۔ 20 جنوری (اے پی پی):شورکوٹ کی نواحی علاقہ موضع منگن میں صحافی کشور منگن کے گھر سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چوردیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گئے اور طلائی زیورات اور نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مہر کشور منگن اہل خانہ کے ہمراہ کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو ئے اور کمرے کا تالا توڑ کر نقدی رقم اور طلائی زیورات کے کر فرار ہو گئے۔ نقصان کا اندازہ تقریبا 15 لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع تھانہ شورکوٹ پولیس کو دی گئی جنہوں نے نامعلوم چوروں کی تلا ش شروع کر دی ہے۔ کشور منگن نے ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ نامعلوم چوروں کا سراغ لگا کر اس کے نقصان کا ازالہ کروایا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں