ملتان۔13نومبر (اے پی پی):اردو اورسرائیکی کے نامور شاعر ارشد ملتانی کوہم سے بچھڑے 19برس بیت گئے ۔ارشد ملتانی کااصل نام رسول بخش تھا ۔وہ 1924ءمیں ملتان میں پیداہوئے ۔
پرائمری تک تعلیم حاصل کی اورپھر اپنے والد کے مطب پر جراحت کی تربیت حاصل کی ۔والد کے انتقال کے بعد وہ خود یہ مطب چلاتے رہے ۔ارشد ملتانی نے ملتان سے ہفت روزہ اخبار کابھی اجراءکیا ۔
ایک ماہانامہ بھی شائع کیا ،بزم ثقافت کی بنیاد رکھی اوراردو اکادمی ،بزم ترقی ِ ادب ،رائٹرز گلڈ سمیت مختلف ادبی تنظیموں کے ساتھ وابستہ رہے ۔آپ کاواحد شعری مجموعہ” ثبات“کے نام سے 1982ءمیں شائع ہوا ۔وفات کے بعد ان کاکلیات بھی منظر عام پرآیا ۔ان کاانتقال 13نومبر 2005ءکو ملتان میں ہوا ۔