21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزنامور اداکار شفیع محمد شاہ کی16 ویں برسی منائی گئی

نامور اداکار شفیع محمد شاہ کی16 ویں برسی منائی گئی

- Advertisement -

لاہور۔17نومبر (اے پی پی):ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار شفیع محمد شاہ کی16 ویں برسی جمعہ کے روز منائی گئی ، انہیں دنیا سے رخصت ہوئے16 برس بیت گئے ہیں۔ اداکارشفیع محمد شاہ 1949ء میں اندرون سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہوئے، انہوں نے حیدر آباد ریڈیو سے صدا کاری کے ذریعے اور ٹیلی ویژن سکرین پر ڈرامہ سیریل اڑتا آسمان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ، ڈرامہ سیریل تیسرا کنارہ ان کی مقبولیت کا باعث بنا۔

اداکار شفیع محمد شاہ نے اپنے منفرد انداز سے ڈرامہ انڈسٹری میں مقام بنایا، ان کے معروف ڈراموں میں چاند گرہن، دائرے، دیواریں، جنگل، بند گلاب، کالی دھوپ، ماروی اور تپش شامل ہیں۔ اداکار شفیع محمد نے فلم انڈسٹری میں بھی کچھ عرصہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،

- Advertisement -

نامور اداکار شفیع محمد شاہ کی16 ویں برسی منائی گئی

انہوں نے فلم ایسا بھی ہوتاہے، تلاش، مسکراہٹ و دیگر میں بھی کام کیا۔ ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں 1991ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ شفیع محمد 17 نومبر 2007ء کو دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=411707

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں