22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومشوبزنامور صحافی اقبال ساغر صدیقی کی 13 ویں برسی 2 جنوری کو...

نامور صحافی اقبال ساغر صدیقی کی 13 ویں برسی 2 جنوری کو منائی جائے گی

- Advertisement -

ملتان۔ 01 جنوری (اے پی پی):نام ور صحافی اور انشائیہ نگار اقبال ساغر صدیقی کی تیرہویں برسی 2 جنوری کو منائی جائے گی ۔ اقبال ساغر صدیقی کااصل نام اقبال احمد صدیقی تھا۔19ستمبر1930ءکو حیدرآباددکن میں پیداہوئے۔اقبا ل ساغر صدیقی نے گریجویشن کاامتحان جامعہ عثمانیہ حیدرآباددکن سے پاس کیا ۔دوران طالب علمی کالج میگزین کے دوبار ایڈیٹرمنتخب ہوئے ۔تعلیم کے دوران اخبار پیام میں کالم لکھنے شروع کئے اورپھراسی میں ملازمت اختیارکرلی۔1954ءمیں اخبار کی بندش کے بعدآپ ہجرت کرکے کراچی آگئے۔1956ءمیں جامعہ کراچی سے صحافت کاڈپلومہ کیا ۔

اوراسی برس روزنامہ امروزکراچی سے منسلک ہوگئے ۔1962ءمیں تبادلے کے بعدملتان آئے اورپھراسی شہر کو مسکن بنالیا۔امروزملتان میں آپ نے رپورٹر،سب ایڈیٹر ،نیوزایڈیٹراورمیگزین ایڈیٹرکے فرائض انجام دیئے ۔1978ءمیں ریذیڈنٹ ایڈیٹرمقررکئے گئے ۔1987ءمیں چیف ایڈیٹرکی حیثیت سے لاہورتعیناتی ہوئی اورایک سال بعد 1988ءمیں ریٹائرمنٹ لے کر میڈیاڈویلپمنٹ پروگرام سے وابستہ ہوگئے ۔اقبال ساغر صدیقی نے روزنامہ اعلان ِحق کے چیف ایڈیٹرکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں ۔انہوں نے ملتان میں انشائیہ نگاری کوفروغ دیا۔روزنامہ امروز میں ان کاکالم ” ہاں میری چشم گنہگارنے یہ بھی دیکھا“ بہت مقبول تھا۔

- Advertisement -

ان کی کتابیں شوخی تحریر ،اور گل افشانی گرفتارکے نام سے شائع ہوئیں ۔ دوجنوری 2012ءکو وہ طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=541486

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں