- Advertisement -
ملتان۔ 08 جولائی (اے پی پی):نامور نعت گوشاعر،ادیب اوردانشور لالہ صحرائی کی 24ویں برسی بروز پیر ، 8جولائی کومنائی جارہی ہے ۔لالہ صحرائی کااصل نام محمد صادق تھا وہ 1920ءمیں امرتسر میں پیداہوئے ان کے والد 1933ءمیں جہانیاں میں آگئے اورپھر مستقل طورپریہی قیام کیا ۔
محمد صادق نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کے بعد اپنا قلمی نام لالہ صحرائی اختیار کیا۔انہوں نے افسانے بھی لکھے اورمختلف موضوعات پرکالم تحریر کئے ۔1991ءسے 2000ءتک ان کی نعتوں کے 15مجموعے شائع ہوئے ۔وہ 8جولائی 2000ءمیں اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=482801
- Advertisement -