ناموس رسالتﷺکے تحفظ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحدہیں ، وفاقی وزیرعمرایوب خان کاتقریب سے خطاب

114

ہری پور۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرتوانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے سلام پور(کھدو)میں تین کروڑبارہ لاکھ روپے کی سوئی گیس فراہمی سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ناموس رسالتﷺکے تحفظ کے لیے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحدہیں وزیراعظم نے تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کوخطوط ارسال کرکے معاملے کی حساسیت سے آگاہ کیاہے گستاخیاں کرکے مسلمانوں کوتکلیف پہنچانے والے بد بختوں کے خلاف کرداراداکرنے میں پاکستان تمام اسلامی ممالک کی قیادت کرے گا وفاقی وزیرعمر ایوب خان نے علاقہ کے عوام کوکہاکہ گیس فراہمی سکیم کاافتتاح کر دیاہے جو 3کروڑ12لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی منگ اورکالی تراڑمیں کم وولٹیج سمیت بجلی کے دیگرمسائل حل کردئیے ہیں جبکہ80لاکھ روپے کی سکیموں پرکام جاری ہیں گریڈاسٹیشنزاورفیڈرزکی تعمیراوراپ گریڈیشن سے ضلع بھرمیں بجلی کے جملہ مسائل آئندہ کئی دہائیوں کے لیے ختم ہوجائیں گے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سسٹم میں بہتری لارہے ہیں بجلی کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی عمرایوب خان نے مزیدکہاکہ ٹی آئی پی کواین آر ٹی سی کے حوالے کردیاگیاہے جہاں روزگارکے متعدد مواقع پیداہوں گے اورضلع سے بیروزگاری میں کمی آئے گی اس موقع پرپی ٹی آئی کے راہنماء وسابق وزیریوسف ایوب خان اورایم پی اے ارشدایوب خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونین کونسل سریاسمیت پورے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھادئیے ہیں علاقہ میں نالوں کی تعمیرکے ساتھ جنازہ گاہ کی باؤنڈری وال بھی بنائیں گے اورمزیدجگہ بھی خریدکراہلیان علاقہ کے حوالے کریں گے انہوں نے کہاکہ حطار فاروقیہ روڈ،لورہ چوک تاکوہالہ روڈ،ہری پوربائی پاس اورمنگ یونیورسٹی کی تعمیرسمیت ضلع میں اربوں روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی منصوبے پی ٹی آئی حکومت اورخان برادرزکی کارکردگی ہے جوسب کے سامنے ہے ترقی کایہ سفرجاری رہے گا۔