24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومشوبزناول نگار، شاعر اور مزاح نگار ابن صفی کی برسی ہفتہ کو...

ناول نگار، شاعر اور مزاح نگار ابن صفی کی برسی ہفتہ کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):معروف جاسوسی ناول نگار، شاعر اور مزاح نگار ابن صفی کی برسی ہفتہ 26 کو جولائی گئی ۔ انہوں نے علی عمران، انسپکٹر آفریدی اور ایکس ٹو جیسے لازوال کردار تخلیق کیے۔ ابن صفی کا اصل نام اسرار احمد تھا اور انہوں نے 250 کے قریب ناول تحریر کئے۔ابن صفی 26 جولائی 1928 کو بھارت میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے1952 میں الہ آباد سے کراچی ہجرت کی اوراس وقت وہ’ اسرار ناروی‘ کے نام سے شاعری کرتے تھے۔جاسوسی ناول نگار نے دو سو کے قریب طنزیہ او رمزاحیہ مضامین لکھے اور کئی انگریزی ناولوں کے اردو میں تراجم بھی کئے۔

ان کا پہلا جاسوسی ناول دلیرمجرم1952 میں شائع ہوا جس میں ابن صفی نے اپنے لافانی کردار انسپکٹر آفریدی اور حمید کو متعارف کرایا۔ مشہور جاسوس عمران کا کردار بھی کافی مقبول ہوا۔ابن صفی کا 1960 میں شائع ہونے والا ’ڈیڑھ متوالے‘ ناول اس قدر مقبول ہوا کہ پندرہ دنوں کے اندر ہی اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کرنا پڑا۔ ابن صفی کے ناول درجنوں زبانوں میں ترجمہ ہو کر مقبول ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

ابن صفی اردو جاسوسی ناول نگاری کا ایک زندہ و جاوید نام ہیں۔ انہوں نے جاسوس نگاری کے میدان میں ایک ایسی روایت قائم کی کہ ان کے بعد آنے والے ہر لکھاری نے ان کی تقلید کرنے کو اپنے لیے باعث افتخار سمجھا۔ ان کا انتقال26جولائی1980 کو کراچی میں ہوا ۔ ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں