اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ سید ذوالفقار بخاری نے نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نجی شعبے کو خوبصورت اور قدرتی نظاروں سے بھرپور جگہ ٹھنڈیانی میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاری کرنی چاہئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹھنڈیانی کا علاقہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے محض چند گھنٹوں کی دوری پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ گرمیوں میں پرسکون وقت گزارنے کیلئے بہترین مقام ہے ۔ حکومت نے ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی کے مقام پر سیاحت کے فروغ کیلئے 3سو کنال اراضی کو 99سال لیز پر دینے کیلئے مختلف کمپنیوں سے اظہار دلچسپی مانگی ہے ۔