نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

92
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

راولپنڈی ۔ 26 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے ایک ہفتہ قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری عبد الرحمن کو قتل کیا تھا،گرفتار ملزمان میں عرفان عرف بھولا، ناصر اور طلحہ شامل ہیں۔اس حوالے سے ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے بتایا ہے کہ فائرنگ واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد گوجرخان پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعہ ملزمان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،شہریوں کی جان سے کھیلنے وال ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔