اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے نیشنل پیس کلب اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری انور رضا کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو ندیم افضل چن نے انور رضا کے بڑے بھائی محمد امین کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن اپنوں سے جدائی ایک تکلیف دہ مرحلہ ہے۔ واضح رہے کہ انور رضا کے بھائی پمز میں زیر علاج تھے جہاں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ان کی وفات ہوئی۔ بدھ کو سرگودہا میں ان کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی جس میں جڑواں شہروں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔