نظام شمسی سے باہر سیارے پر پانی کی دریافت

86

لندن ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ماہرین فلکیات نے پہلی بار کسی سیارے کی فضا میں پانی کے بخارات دریافت کئے ہیں۔ یہ سیارہ ایک دوسرے نظام شمسی میں واقع ہے اور ایک سورج کے قابل رہائش زون میں چکر لگا رہا ہے۔ یہ تحقیق نیچر آسٹرونومی میں شائع کی گئی ہے اور اسے نظام شمسی کے باہر کسی زندگی کی تلاش میں سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سیارے کو K2۔18b کا نام دیا گیا ہے اور یہ K2ـ18 نامی سورج کے گرد چکر کاٹ رہا ہے۔ یہ سیارہ 2015ء میں دریافت کر لیا گیا تھا لیکن اس کی فضا میں پانی کے بخارات کی تصدیق خلائی دوربین ہبل سے اب ہوئی ہے۔