نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکا کا سفر کرنے والوں کرنے والے غیر ملکیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی

82

نیویارک ۔ 09 اگست (اے پی پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکا کا سفر کرنے والوں کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں فائرنگ کے پرتشدد واقعات کے پیشِ نظر انتہائی انہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق امریکا میں ایسے واقعات اتنے زیادہ ہو چکے ہیں کہ اب یہ مسئلہ انسانی حقوق کے بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔امریکا لوگوں کے محفوظ رہنے کے حق کا مناسب طور پر دفاع نہیں کر رہا اور وہاں موجود لوگ معقول حد تک یہ توقع نہیں کر سکتے کہ وہ خطرے سے محفوظ رہیں گے۔ ایمنسٹی کے مطابق سفید فام قومیت پسندوں سے جڑے فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد سفر کرنے والوں کو ان کی قومیت، شہریت، نسلی پسِ منظر، جنسی رجحان یا جنسی پہچان ان کو زیادہ خطرے سے دوچار کر سکتی ہے۔