21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزنقلِ مکانی کے موضوع پر پاکستانی فلم جدہ کے ریڈ سی فلم...

نقلِ مکانی کے موضوع پر پاکستانی فلم جدہ کے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں انعام کے لیے پرامید

- Advertisement -

جدہ ۔23اکتوبر (اے پی پی):مختصر دورانیے کی فلم ‘صولتیہ’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ امتل باویجا نے کہا کہ وہ "بہت پرجوش” ہیں کہ اس پروجیکٹ کو اگلے ماہ جدہ میں شروع ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں انٹری مل گئی ہے۔ اس فلمی میلے کا تیسرا ایڈیشن 30 نومبر سے 9 دسمبر تک ہو گا۔ مقابلے میں 14 فلموں میں دو پاکستانی فلمیں بھی شامل ہیں جن میں سے ایک صولتیہ ہے جو مختصر فلموں کے زمرے میں رکھی گئی ہے۔پاکستانی مختصر فلم اس فیسٹیول میں جرمنی، انڈونیشیا، امریکہ، ایران اور جنوبی افریقہ سے آنے والی فلموں کا مقابلہ کرے گی۔

اس فلم کی ہدایت کاری ایک خاتون فلمساز نے کی ہے اور ایک اور نے اسے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ انہوں نے سعودی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں بہت زیادہ پرجوش ہوں کیونکہ یہ ہماری پہلی پیشکش ہے۔ اور یقیناً پہلی ہی پیشکش پر منتخب ہو جانا میرے خیال میں ازخود ایک کامیابی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نےمذکورہ فیسٹیول کو دنیا کے باوقار ترین فلمی میلوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ مختصر فلم کی جیت ناقابلِ یقین ہوگی۔صولتیہ ڈرامہ کی صنف میں خواتین کی زیرِقیادت بنائی گئی ایک فلم ہے جس کی ہدایات پاکستانی فلمساز حرا یوسفزئی نے دی ہیں اور یہ حرا فاروقی کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

یہ مرکزی کردار زمدہ پر مرکوز ہے جو باویجا نے ادا کیا ہے اور وہ دوسرے بے گھر افراد کے ساتھ ایک پناہ گاہ میں رہتی ہے۔ زمدہ مایوسی کے عالم میں اپنا وقت اپنے گمشدہ شوہر کی پرانی تصاویر دیکھنے میں صرف کرتی ہے جب وہ اس کی رفاقت کی ضرورت محسوس کرتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404302

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں